ہما ایف سی نے دلچسپ مقابلے کے بعد لائل پورکو شکست دے دی

84

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان فٹبال فیڈریشن لیگ بی ڈویڑن فائنل راؤنڈ کلب میچ میں ہما ایف سی نے لائل پور ایف سی کو 1-2 سے شکست دے دی۔ پنجاب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوسرے ہی منٹ میں عامر اقبال نے ہما ایف سی کو برتری دلا دی جسے 29ویں منٹ میں خلیق الزمان نے دگنا کردیا۔