کارپوریٹ ٹی ٹوئنٹی،کراچی اسٹرائیکرز کی کامیابی کاسفرجاری

102

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی اسٹرائیکر سی سی نے اپنے آف اسپنر محمد مبشر کی میچ وننگ تباہ کن بولنگ صرف 12 رنز کے عوض 4 وکٹوں کے حصول کی بدولت مضبوط حریف رنگون والا س سی کو 4 وکٹوں کی شکست دے کر دوسرے کارپوریٹ کلر کٹ ٹی۔ 20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ اگلے مرحلے کے لیے کوائلی فائی کرلیا ۔ دوسرے میچ میں اسامہ بن ضیا کی شاندار نصف سنچری55 رنز کے باعث مدمقابل ہاکس یونائیٹڈ سی سی کو 26 رنز سے شکست دے کر دوسری کامیابی سمیٹ لی۔قائد اعظم پارک اسٹیل ٹائون کرکٹ گرائونڈ فاتح ٹیم نے پہلے میچ میں رنگون والا سی سی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ احمد عبدالمالک 19، انعام اللہ 13 اور رضوان حیدر 12 رنز ہی کچھ مزاحت کرسکے۔ آف اسپنر مخمد مبشر نے عدہ بولنگ کرتے ہوئے صرف 12 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین وا پس بھیج دئا، شہزاد نے9 اور طلحہ نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ جوابی بیٹنگ میں کراچی اسٹرائیکر نے مطلوبہ ہدف 100 رنز 6 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ محمد اوسامہ نے 45 رنز ناٹ آئوٹ کی ذمددارانہ بیٹنگ کی،اکبر نے 14 رنز کا اضافہ کیا۔ محمد کاشف اور محمداوسامہ نے 2,2وکٹیں لیں۔ دوسرے میچ میں سی اسکوائر پیتھونز سی سی مقررہ 20 اورز میں 6 کھوکر 171 رنز ہندسہ اسکور بورڈ پر سجایا۔اسامہ بن ضیا نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے  55 رنز کی کارگر اننگ کھیلی، محمد علی نے 38 اور خرم نے 27 رنز کا اضافہ کیا۔ طلحہ خان نے 2 وکٹیں لیں۔ جوابی بیٹنگ میں ناکام ہاکس یونائیٹڈ سی سی مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 145رنز بناسکی۔ طلحہ نے 28 رنز بنائے، امان نے 26 اور نبیل نے 19 رنز بنائے۔ محمد کاشف اور محمداوسامہ نے 2,2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔