بلوچستان ،ٹریفک کے حادثے میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

183

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ٹریفک حادثے کے دوران خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق حادثہ مستونگ کے علاقے دشت میں قومی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں مخالف سمت سے آنے والا ڈمپر گاڑی سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون اور دو بچے زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا، جہاں متوفیوں کی شناخت مولوی عبدالحمید ولد محمد عالم، شاہ نواز ولد شاہ بخش اور ولایت بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ لیویز کے مطابق ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔