امارات میں سرکاری ملازمین کیلیے ٹکٹوں میں خصوصی رعایت

241

دبئی: متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز نے سرکاری ملازمین کو ٹکٹ پر خصوصی رعایت دینے کا اعلان کردیا۔

 بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ابوظبی کی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز نے سرکاری ملازمین کو ہر بار ٹکٹ لینے پر 15 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا تاہم مسافروں کو ابوظبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر کرنا ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومتی پروگرام کے تحت سفر کرنے والے مسافروں کو اپنی رجسٹریشن پہلے کروانا  ہوگی، مسافر اپنے ساتھ 15 کلو تک سامان لے جاسکیں گے۔

اتحاد ایئرویز کے مطابق وہ مسافر جو امریکا، کینیڈا سفر کرنا چاہتے ہیں انہیں اکنامی کلاس میں 23 کلو جبکہ بزنس اور فرسٹ کلاس میں 32 کلو گرام تک وزن لے جانے کی اجازت ہوگی۔

اتحاد ایئرویز کے سینئر نائب صدر ڈنکان بیورو کا کہنا تھا کہ ’ہم نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس کے تحت سرکاری ملازمین کو سفر کے دوران خصوصی رعایت دی جارہی ہے۔