غداری سرٹیفکیٹ بانٹنے پر پاکستان دولخت ہوا تھا، فاروق حیدر

119

مظفرآباد(صباح نیوز)وزیراعظم آزادکشمیر راجا محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ غداری کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے پاکستان ماضی میں بھی دولخت ہوا، وزیرا عظم پاکستان کو نااہل مشیران سے نجات حاصل کرنی چاہیے،جس دن غداری کے مقدمے میںبلایا گیا تو خود ہتھکڑی پہن کر جائوں گا،پاکستان کے لیے کوئی گردن بھی اڑا دے تو میری اولاد اس پر کوئی مقدمہ نہیں کرے گی،آزادکشمیر کے الیکشن کسی کو چوری کرنے دینگے نا ہی جی بی والا کھیل کوئی یہاں کھیل سکتا ہے،۔ان خیالات کااظہار انہوںنے جمعرات کے روز آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شیخ رشید نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی قربانیوں کا مذاق اڑایا وہ خود کو کشمیری کہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کے لیے آنے والے فنڈز اگر منتقل نہ ہوتے تو آج تعمیر نو مکمل ہو چکی ہوتی۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے خلاف ہتک آمیز بیانات کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں شرکت ہمارا حق ہے۔کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی سیاست میں ہم بطور فریق شرکت کر سکتے ہیں۔