سیکنڈ الیون کا ٹائٹل سینٹرل پنجاب سے ایک فتح کی دوری پر

113

لاہور(نمائندہ خصوصی)قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون کے اہم میچ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کو 6 وکٹوں سے شکست دے کرسنٹرل پنجاب کے ٹائٹل جیتنے کی راہ مزیدہموار کردی۔ فی الحال چھ پوائنٹس حاصل کرنے والی سنٹرل پنجاب کی پوزیشن پوائنٹس ٹیبل پر موجود تمام ٹیموں سے زیادہ مستحکم ہے۔ ناردرن کے خلاف آخری لیگ میچ میں کامیابی سنٹرل پنجاب کو ٹائٹل کا حقدار بنا دے گی تاہم ناکامی کی صورت میں فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا، جہاں ابھی سبقت خیبرپختونخوا کے پاس ہے۔ سنٹرل پنجاب اور ناردرن کیمابین لیگ کا آخری اور سب سے اہم میچ آٹھ اکتوبر بروز جمعرات کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔اُدھر بدھ کے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دو میچوں میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ پہلے میچ میں خیبرپختونخوا نے محمد عارف اور محمد محسن کی 117 رنز کی ناقابل شکست شراکت کی بدولت ناردرن کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔گزشتہ ایڈیشن کی چیمپئن ناردرن کی یہ ایونٹ میں مسلسل چوتھی ناکامی ہے۔ناردرن نے محمد عارف کے 65 اور محمد محسن کے 63 رنز کی بدولت 150 رنز کا مطلوبہ ہدف 16 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ خیبرپختونخوا نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ناردرن کی پوری ٹیم 149 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔