افسران اور جوانوں کا خون رائیگا ں نہیں جائیگا، آرمی چیف

132

راولپنڈی(اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شہید ہونے والے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، مکمل امن اور استحکام تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آ) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ کرنل مجیب الرحمن شہید کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور شہید کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔