دوران ڈیوٹی ڈاکٹروں کو ہراساں کیا جارہا ہے، ڈاکٹر جی ایم گل

95

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دوران ڈیوٹی ڈاکٹروں کو ہراساں کیے جانے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سخت نعرے بازی، ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو کام چھوڑ ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گے۔ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ٹنڈو محمد خان کی جانب سے ڈاکٹروں کو دوران ڈیوٹی ہراساں کیے جانے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت ڈاکٹر جی ایم گل، ڈاکٹر امیر علی چنا، ڈاکٹر لطف تالپور ودیگر کررہے تھے۔ ا س موقع پر رہنماو¿ں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی بلا جواز ڈاکٹروں کو ہراساں کیا جارہا ہے، جس کے باعث ڈاکٹر ذہنی طور پر ڈپریشن کا شکار ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر کورونا وائرس کی وبا آنے سے لے کر اب تک مسلسل ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود مختلف ادارے انہیں دوران ڈیوٹی ہراساں کرتے ہیں۔ ڈاکٹر خود کو غیر محفوظ سمجھنے پر مجبور ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈاکٹروں کو دوران ڈیوٹی ہراساں کرنے کا نوٹس لیا جائے بصورت دیگر سندھ بھر کے ڈاکٹرز احتجاج کرنے پر اور کام چھوڑ ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گے۔