عام نزلہ کورونا سے محفوظ رکھتا ہے، نئی تحقیق

420

امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ ماضی میں ہونے والا عام نزلہ نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کوویڈ- 19 سے کسی حد تک تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔

یونیورسٹی آف روچسٹر میڈیکل سینٹر کی تحقیق میں پہلی بار یہ ثابت کیا گیا کہ کووڈ 19 کا باعث بننے والے وائرس کے خلاف جسم میں طویل المعیاد قوت مدافعت پیدا ہوسکتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے پر ایسے بی سیلز بنتے ہیں جو طویل عرصے تک جراثیموں کو شناخت کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں بھی ان کو یاد رکھتے ہیں جبکہ ان کے خاتمے کے لیے اینٹی باڈیز بھی بناتے ہیں۔

محققین کا ماننا ہے کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ عام نزلہ زکام کا باعث بننے والے کورونا وائرسز سے متاثر افراد کو کوویڈ- 19 کے خلاف کسی حد تک مدافعت حاصل ہوجاتی ہے۔

واضح رہے کہ موسمی نزلہ زکام بہت عام ہوتا ہے اور لوگوں کو بہت زیادہ پریشان بھی کرتا ہے، عام شہری معمولی نزلہ زکام کو بھی کرونا سمجھ کرسخت پریشان ہوتے ہیں۔