نئے آئی فون کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

364

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون 12 سیریز کے فونز کی لانچنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا، ایپل کی جانب سے پہلی بار ایک ساتھ 4 نئے آئی فونز پیش کیے جائیں گے۔

ایپل نے ایک ایونٹ کے دعوت نامے ارسال کیے ہیں جو 13 اکتوبر کو منعقد ہوگا جس کی ٹیگ لائن ہائی اسپیڈ رکھی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے ان ڈیوائسز کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا مگر مختلف رپورٹس میں عندیہ دیا گیا ہے کہ ایپل کی جانب سے پہلی بار ایک ساتھ 4 نئے آئی فونز پیش کیے جائیں گے۔

ان میں آئی فون 12 منی، آئی فون 12، آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرو میکس شامل ہوں گے۔ ہر آئی فون دوسرے سے کسی حد تک مختلف ہوگا۔

ان میں سے آئی فون منی 5.4 ان ڈسپلے کے ساتھ ہوگا، آئی فون 12 اور آئی فون 12 پرو میں 6.1 انچ اور آئی فون پرو میکس میں 6.7 انچ اسکرین موجود ہوگی۔ اس طرح یہ ڈسپلے کے لحاظ سے ایپل کا اب تک کا سب سے بڑا آئی فون بھی ہوگا۔