پی ای سی نے کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا مطالبہ منظور کرلیا

205

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) نے کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن مطالبہ منظور کرلیا ہے۔کنسٹرکٹرز لائسنس کے ریلیف پیکج میں دسمبر 2020 تک کی توسع کی منظوری دے دی ہے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے پی ای سی کے چیرمین اور تمام عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پاکستان انجینئرنگ کونسل میں جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں کنسٹرکٹرز کے گزشتہ سال کے جاری کردہ لائسنس کو کورونا ریلیف پیکج کی تاریخ میں دسمبر 2020 تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔جسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جار ی کردیا گیا ہے۔

کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے چیرمین ایس ایم نعیم کاظمی,صدر کراچی کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن اور (پی ای سی) کی سی آئی آر سی کمیٹی کے رکن رضا علی عابدی اور جنرل سیکرٹری عبدالرحمان کی جانب سے تمام کنٹریکٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے چیرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل (PEC)اور دیگر عہدیداروں کا اس ریلیف پیکج میں توسیع پر شکریہ ادا کیا ہے۔