ایران کے 18 بینکوں پر پابندی عائد

225

امریکہ نے ایران کے 18 بینکوں پر ڈالر کے غیر قانونی استعمال کرنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکومت نے ایران کے 18 بینکوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

امریکی وزیر خزانہ اسٹیون نوشن نے بیان دیا جس میں انہوں نے کہا کہ ایران کے 18 بڑے بینکوں پر امریکی ڈالر کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لئے پابندی عائد کی ہے جبکہ ان بینکوں سے جو بھی ادارے مالیاتی تعلقات رکھٰیں گے، انہیں بھی پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ امریکہ کے اندر یا امریکہ کے زیرِ تسلط ان بینکوں کے اثاثے ضبط کیے جائیں گے اور امریکی شہریوں کو اس کے استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان پابندیوں کیخلاف ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے شدید احتجاج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بھوک سے مارنے کی یہ کوشش انسانیت کے خلاف جرم ہے۔