ہم یہ تو سنتے اور پڑھتے آئے ہیں کہ چاند پر پہلا قدم نیل آرمسٹرونگ نے رکھا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ چاند پر آخری قدم کس نے رکھا؟
11 دسمبر 1972 میں ایوجین کرنن اور ہیریسن جیک نامی دو خلانوردوں نے چاند کا آخری سفر کیا اور 14 دسمبر کو چاند پر انسانوں کی جانب سے آخری قدم رکھا۔
چاند سے زمین کی طرف واپسی اڑان بھرنے سے پہلے انہوں نے چاند پر یہ پیغام لکھ چھوڑا جس میں لکھا تھا کہ،
“یہاں انسان نے اپنا چاند کی مکمل کھوج کا سفر ختم کرلیا، دسمبر 1972۔ اس کھوج کیلئے جس امن و سلامتی کے ساتھ ہم آئے اس کی برکت انسانیت پر بھی منتج ہو”۔