نئی دہلی: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے بھارتی شہر بنگلورو سے داعش کے 2 کارکنان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق این آئی اے نے دہشت گردی کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے بارے میں بھارت کا دعویٰ ہے کہ یہ دونوں ملزمان داعش سے تعلق رکھتے ہیں۔
این آئی اے کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے ایک گروپ قائم کیا ہے جس کے ذریعہ وہ نوجوانوں کو انتہا پسندی پر ابھارتے ہیں اور داعش میں شمولیت کیلئے فنڈز فراہم کرتے ہیں کرنے کا کام انجام دے رہے تھے۔
این آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے فنڈز کی بنیاد پر متعدد نوجوانوں کو شام بھی روانہ کیا ہے۔