بھوت کو مار بھگانے والی اشیاء کی نیلامی

222

ایک نامعلوم شخص نے 12 ہزار ڈالرز ایک ایسے ڈبے کو خریدنے میں صرف کیے جس میں بھوت کو مار بھگانے والی اشیاء رکھی ہوئی تھیں۔

اس ڈبے کی نیلامی 30 اکتوبر 2003 کو امریکی شہر نیویارک میں ہوئی۔ اس ڈبے میں موجود مختلف اقسام کی اشیاء تھیں جن میں بڑی سی لکڑے اور اس کو زمین میں گاڑنے کیلئے ہتھوڑا، عیسائیوں کی تسبیح، صلیب، پستول اور 10 چاندی کی گولیاں وغیرہ شامل تھیں۔

یہ ڈبہ کہاں سے آیا؟، اس کے بارے میں یقینی طور سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ کچھ کا ماننا ہے کہ یہ وہ اصلی ڈبہ ہے جو 18ویں اور 19ویں صدی میں فروخت ہوا تھا۔

دیگر افراد کا ماننا ہے کہ یہ ڈبا ‘ڈریکولا’ نامی کہانی کی شہرت کو دیکھتے ہوئے تیار کیا گیا تھا جس میں ایک شخص انسانوں کا خون پینے کا شوقین ہوتا ہے۔