حیدرآباد(آن لائن)پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان میںحکمرانی کی اہلیت ہی نہیں،آ پ سندھ کیخلاف فیصلے کرنا چھوڑ دیں، سندھ کے جزائر کو وفاق کا کہہ رہے ہو ایسی باتیں نا کروکہ شرمندہ ہوناپڑے۔حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر سندھ کی زبان بولنا شروع کر دی ہے ،ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ آ پ کو لوٹ کر واپس سندھ میں آ نا ہے،علوی صاحب عارضی منصب کے لیے عزت خراب کرنا اچھی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت علاقائی سیاست کے فیصلے کررہی ہے ان کا ایک وزیر خود اپنے آ پ کو بچانے میں مصروف ہے جبکہ ایک وزیر جو صوبے کی حاکمیت کیخلاف نفرت اگل رہا ہے ایسا نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے رہنماؤں پر بغاوت کے مقدمات درج ہوتے ہیں اور وزیر اعظم کو اس کا بھی نہیں پتا چلتا، اس ملک کے سیاسی رہنمائوں کے خلاف مقدمہ ہوا آ پ کو علم ہی نہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ آ پ میں حکمرانی کی اہلیت ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آ پ سندھ کے خلاف فیصلے کرنا چھوڑ دیں،اے پی سی کے بعد سے حکمران پریشان ہیں وہ کہتے تھے کہ اتحاد نہیں بنے گا ، اتحاد بن گیا آپ کو منہ کی کھانی پڑی ۔