فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں میچ فکسنگ کی تحقیقات کا آغاز

55

پیرس(جسارت نیوز) فرنچ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز مقابلوں میں مبینہ میچ فکسنگ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔فرانسیسی حکام نے کہا ہے کہ فرانسیسی کھیلوں کے روزنامہ ایلیوکیپ اور جرمن اخبار ڈائی ویلٹ کے مطابق تحقیقات کا تعلق 30 ستمبر کو رومانیہ کی جوڑی آندریا میتو اور پیٹریسیا ماریہ ٹگ اور روس کی یانا سیزیکووا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے بارے میں ہے جس میں یانا سیزیکووا نے 2 ڈبل فالٹس کے بعددوسرے روم کا5واں میچ رومانیہ کی جوڑی نے جیتا تھا۔ ایل ایکویپ نے بتایا کہ رومانیہ کے باشندے کھیل جیتنے کے لئے بہت سارے پیسوں کی شرط لگا چکے ہیں اور یہ کہ پیرس میں مقیم جوا بازوں نے اس میچ پرکئی ممالک میں اپنے نمائندوں کے ذریعہ شرطیں لگا رکھی تھیں۔استغاثہ نے کہا کہ وہ مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور بدعنوانی کی تحقیقات کر رہے ہیں۔