ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

76

پیرس (جسارت نیوز): سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس اسٹار، عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ اور یونانی ٹینس اسٹار ا سٹیفانوس تیسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ہسپانوی ٹینس کھلاڑی پابلو کیرینو اور روسی کے آندرے روبلوف کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ تیسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ا سٹیڈ رولینڈ گراس پر کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں سربین ٹینس اسٹار نوویک جوکووچ نے شاندار عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ا سپین کے حریف کھلاڑی پابلو کیرینو کو 4-6، 2-6، 3-6 اور 6-4سے ہرا کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔