حیدرآباد: سندھ ترقی پسند پارٹی کا جزیروںپر قبضے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

99

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع حیدرآباد کے تحت وفاق کی جانب سے سندھ کے جزیروں پر قبضے کے لیے جاری کیے صدارتی آرڈنینس کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے سچل گوپانگ،محبوب ابڑو، بابو شیدی ودیگر کی وقیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ اس موقع پر رہنماؤںنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صدر عارف علوی نے رات کی تاریکی میں آرڈنینس جاری کرکے سندھ کے جزیروں ،ڈنگی اور پنڈار پر قبضہ کرنے کیکوشش کی ہے انہوںنے کہاکہ وفاق کے اس عمل کو ہم صوبائی خود مختاری پر حملہ سمجھتے ہیں مذکورہ آرڈنینس آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے لہٰذا فوری واپس لیاجائے انہوںنے سندھ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 11اکتوبر کو کراچی ہونے والے ایس ٹی پی کی ریلی میں بھر پور شرکت کریں ۔