عمران خان نے شہباز شریف کو گرفتار کرایا، مریم اورنگزیب

840

لاہور( آن لائن ) مسلم لیگ ن کے مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے شہباز شریف کو گرفتار کرایا، شہباز شریف کا ٹرائل شروع ہوگیا تھا لیکن ان کو گرفتار کرلیا گیا، اب اس حکومت کے مہنگائی کے اعلانات آخری ہوں گے، مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انتقامی سیاست میں مصروف ہے، چیئرمین نیب کو حکم دے کر شہباز شریف کو گرفتار کرایا گیا، قائد حزب اختلاف کی گرفتاری کامقصد اے پی سی کے فیصلوں کو ناکام بنانا تھا۔ انہوں نے کہا کرپٹ ٹولے نے آج 83 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کر دی، 3 ماہ میں گھریلو اشیا 70 سے 80 فیصد مہنگی ہوگئیں، عوام کی جیب پر اربوں روپے کا ڈاکا ڈالا گیا، بجلی، گیس، ادویات مہنگی کرنے کے اعلانات آخری ثابت ہوں گے، معیشت کی تباہی اور مہنگائی کی ذمے دار حکومت ہے غداری کے پرچے اربوں کے ڈاکے سے دھیان ہٹانے کے لیے ہیں، جس نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اس پر الزامات لگائے جا رہے ہیں، ہمارے دور میں ترجیحات عوامی مسائل کے حل کے لیے تھیں۔