صدر مملکت کاشہید کیپٹن کے لواحقین کو ٹیلی فون عبداللہ ظفر کو خراج عقیدت

86

اسلام آباد(اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے کیپٹن عبداللہ ظفر کے لواحقین کو ٹیلیفون کر کے شہید کی خدمات اور بہادری پر خراج عقیدت پیش کیاہے۔صدر مملکت نے جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے آرمی کیپٹن عبداللہ ظفر کے اہل خانہ سے ٹیلی فون پربات چیتکی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہید کے درجات کی بلندی کی دعاکی،شہید کو ان کی خدمات اور بہادری پر خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔