بزرگ شہریوں کے حقوق کے لیے الخدمت کے اشتراک سے واک کا اہتمام

182

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بزرگوں کے حقوق اوران کی اہمیت کی آگا ہی کیلئے ڈی سی ایسٹ اور ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ویلفیئرسندھ کے تعاون سے جمعہ کو واک کا اہتمام کیا،جس میں 15این جی اوز نے شرکت کی ہے۔

اس موقع پراے ڈی سی ٹو،ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر سندھ،الخدمت کی جانب سے سینئرمنیجر منظر عالم اور رضوان ایدھی و این جی اوز کے دیگر نما ئندے موجود تھے۔ریلی کے شرکا نے دفتر ڈی سی ایسٹ سے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)کی عمارت تک واک کی۔

اس موقع پر مقررین نے اظہا رخیال کر تے ہوئے بزرگوں کو ان کے حقو ق سے آگاہ کیا،انہیں حکومت کی جانب سے حاصل سہولتوں سے متعلق بتایا گیا۔اس موقع پر منظر عالم نے اپنے خطاب میں کہا کہ بزرگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے حقو ق کو پہچانیں اور سمجھیں کہ انہیں حکومت نے سینئر سٹیزن ایکٹ 2014 میں کیا حقوق دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بزرگوں کو عزت اور احترم دینا ہم سب کام فرض ہے،جو معاشرے اپنے بزرگوں کو عزت نہیں دیتے وہ اخلاقی اعتبارکے نہایت خستہ حال ہوتے ہیں۔لہٰذا حکومت کے ساتھ ساتھ ہم سب او ر پورے معاشرے کا فرض ہے کہ ہم ان کی قدر کریں، ان کو ان کے حقوق دیں اوران کی عزت کریں۔