عرب عوام کا اسرائیل تسلیم کرنے سے انکار، سروے رپورٹ

350

عرب ممالک کے سربراہان کا اسرائیل کی طرف جھکاؤ اور حال ہی میں متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک کے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ روابط کوعرب عوام نے بھاری اکثریت سے ماننے سے انکار کردیا۔

عرب تھینک ٹینک کی جانب سے جاری کردہ رائے عامہ کے جائزےمیں بتا یا ہے کہ عرب ممالک کی عوام نےبھاری اکثریت سےاسرائیل کو تسلیم کرنے کی مخالفت کی ہے، سروے میں 88 فیصد عوام نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مخالفت کی جبکہ صرف 6 فیصد نے حامی بھری۔

سروے کے دوران ہرعرب ملک کے عوام سے الگ الگ رائے لی گئی ہے، الجزائر میں 99 فیصد اور اردن میں 93 فیصد لوگوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مخالفت کی

Reigniting old dispute, ministers okay new 'Jewish State' bill | The Times  of Israel

خلیجی ممالک میں عوامی سطح پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مجموعی تناسب 90 فیصد رہا،سعودی عرب میں 65 فیصد رائے دہندگان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مخالفت کی اور 29 فیصد نے اس حوالے سے کوئی رائے دینے سے انکار کیا۔

دوسری جانب اسرائیل کے ساتھ روابط کیلیے بےچین سوڈان کے 79 فیصد عوام نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مخالفت کی ۔

سروے میں 13 عرب ممالک شامل تھے ان میں موریتانیہ، مراکش، الجزائر، تونس، مصر، سوڈان، فلسطین، لبنان، عراق، سعودی عرب، کویت اور قطر شامل ہیں۔

سروے کے دوران تھینک ٹینک ٹیم نے 28 ہزار سے زائد شہریوں کی رائے لی۔