سندھ حکومت کا کورونا ہیلتھ الاؤنس ختم کرنے کا اعلان

299

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کی جانب سے کورونا ہیلتھ الاؤنس ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔محکمہ خزانہ سندھ نے کورونا ہیلتھ الاؤنس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ کورونا کیسز میں کمی کے سبب کورونا ہیلتھ الاؤنس روکا گیا ہے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق کورونا ہیلتھ الاؤنس ختم کرنے کا اطلاق یکم اکتوبر سےہوگا۔سندھ میں کورونا کی وباء سامنے آنے کے بعد جون میں کورونا ہیلتھ الاؤنس کا اجرا کیا گیا تھا۔

سندھ ڈاکٹرز اتحاد نے تمام ایس او پیز ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے،اور سندھ بھر کے اسپتالوں میں کورونا آئسولیشن وارڈ بھی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔