جاپان، نرسری اسکول میں مسلمان بچوں کیلیے حلال کھانے کی فراہمی

261

ٹوکیو میں نرسری اسکول کے مسلمان بچوں کو حلال کھانے کی فراہمی کا آگاز ہوگیا۔

یہ اسکول کتاوڑ میں واقع ہے جس میں 300 بچے موجود ہیں، ان بچوں میں مسلمانوں کی تعداد 8 ہے ۔

پیر کے روز مسلمان بچّوں کیلئے دوپہر کے پہلے حلال کھانے میں تندوری چکن، آلو کی سلاد، چاول اور سبزی کا سُوپ شامل تھا۔

نرسری اسکول کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر مسرّت ہے کہ بچّے اور اُن کے والدین دوپہر کے حلال کھانے سے خوش ہیں اور یہ کہ اسکول ان کی معاونت کیلئے ہرممکنہ کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اسکولز نے حلال کھانے کی فراہمی کے لیے سیمیناز میں شرکت کی اور معلومات حاصل کر کے غذائی ماہرین سے مشاورت کی۔

مسلمان بچوں کے لیے کھانے کے علاحدہ برتنوں کا بندوبست بھی کیا گیا ہے جب کہ حلال کھانوں کا سرٹیفکیٹ بھی حاصل کیا۔