آئمہ کرام 2 سال کے وظیفوں سے محروم

216

پشاور: صوبائی حکومت نے ایبٹ آباد سمیت صوبے کے 1 ہزار32 ہزار آئمہ جامع مساجد 2 سال سے حکومتی وظیفوں سے محروم ہیں۔

تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ایبٹ آباد سمیت صوبے کے 1 ہزار 32 آئمہ جامع مساجد کو ماہانہ 10ہزار روپے وظیفہ دینے کا اعلان کیا تھا تاہم اس کے لئے کوئی لائحہ عمل تیار نہ ہوسکا جس کے باعث آئمہ کرام نے وظیفہ نہ ملنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے کئی بار مدارس اور مساجد کو حکومتی تحویل میں لینےکا اعلان کیا گیا تاہم انھوں نےاب تک کوئی لائحہ عمل یا مسودہ تیار نہیں کیا۔

حکومت کی جانب سے اس منصوبے کا مقصد پیش امام کو ایسا سازگار ماحول فراہم کرنا ہے جس میں وہ دین کی خدمت احسن طریقے سے کرسکیں لیکن اس پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہو سکا ہے۔

دوسری جانب صوبائی حکومت کاکہنا ہے کہ آئمہ کرام کو ماہانہ وظیفہ دینے کے حوالے سے اقدامات پر کام جاری ہےجلد ہی فراہمی بھی شروع کردی جائیگی۔