اگلے ہفتے ڈرون پالیسی لا رہے ہیں: فواد چوہدری

313

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے ڈرون پالسی لا رہے ہیں۔

نجی نیوز ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا میں ریسرچ اور انوویشن تکے میں نہیں ہوتی، اس کے پیچھے جدوجہد اور سرمایہ ہوتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ امریکا کورونا ویکسین کی ریسرچ کے لیے 3 بلین روپے خرچ کررہا ہے۔ پاکستان میں ریسرچ بجٹ آدھا کردیا گیا جب کہ دنیا میں بڑھایا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر نے گفتگو میں کہا کہ ایک تو پیسے ہوتے نہیں اور اوپر ضائع ہوتے ہیں۔ کئی محکمے ایک جیسا ہی کام کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روٹین کے آلو گاجر بیچ کر اوپر نہیں جاسکتے، بائیو اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر فوکس کرنا ہوگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں تین کمپنیاں ڈرون بنا رہی ہیں۔ ایگری کلچرل ڈرون بنا رہے ہیں۔ اگلے ہفتے ڈرون پالیسی لے کر آرہے ہیں۔