ورلڈ فوڈ پروگرام نے امن کا نوبل انعام جیت لیا

209

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے امن کا نوبل انعام جیت لیا۔

امن کے نوبل انعام 2020کا اعلان کر دیا گیا۔ورلڈفوڈ پروگرام امن کا نوبل انعام کا حقدار ٹھہرا ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کو ایوارڈ بھوک سے نمٹنے کی کوششوں پر دیا گیا ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ  ہمارے لیے فخر کا لمحہ ہے۔

اس سال ادب کا نوبیل ایوارڈ امریکی شاعرہ لوئس گلک کے نام رہا جب کہ کیمسٹری کا نوبیل انعام ایمانویل کارپنٹر اور جینیفر ڈوڈنا کے نام رہا۔

فزکس کا نوبیل انعام برائے 2020 مشترکہ طور پر راجر پنروز، رین ہرڈ گینزل اور اینڈیا گیز نے حاصل کیا جب کہ میڈیکل کا نوبیل انعام ہاروے جے آلٹر، مائیکل ہاگٹن اور چارلس ایم رائس کے نام رہا۔