نظامِ شمسی کا طاقتور ترین طوفان جس میں ہماری دنیا جیسی 3 زمینیں سما جائیں

406

سیارہ مشتری (jupiter) ہمارے نظامِ شمسی کا سب سے بڑا سیارہ ہے جس کی سطح تیز اور طاقتور ترین طوفانی گیسوں سے ڈھکی ہوئی ہے۔

مشتری سیارہ اگرچہ کُل کا کُل طوفان سے ڈھکا ہوا ہے لیکن پھر بھی کئی دہائیوں سے اس سیارے کے طوفانوں کے درمیان میں ایک دیوہیکل سُرخ رنگ کے گول دھبے نے سائنسدانوں کو اچھنبے میں ڈالا ہوا ہے۔

یہ سُرخ دھبہ دراصل بہت بڑا طوفان ہے جو کئی ہزار سالوں سے مشتری پر موجود ہے اور یہ اتنا بڑا ہے کہ اس میں ہماری زمین جیسی 3 زمینیں باآسانی سما جائیں۔

یہ طوفان بھی سیارے کے باقی مااندہ طوفانوں کی طرح کئی گیسوں کا مجموعہ ہے تاہم اس جگہ طوفان کی شدت بہت زیادہ ہے اور گیسیں یہاں مزید ٹھوس اور گاڑھی ہیں۔

ذرا سوچیں کہ سیارہ مشتری کا طوفان اگر اتنا بڑا ہے کہ جس میں ہماری دنیا جیسی 3 زمینیں سما سکتی ہیں تو سیارہ مشتری خود کتنا بڑا ہوگا۔