شریان اور رَگ میں فرق

509

شریانیں خون کی وہ نالیاں ہوتی ہیں جو آکسیجن سے بھرپور خون کو دل سے جسم تک لے جاتی ہیں جبکہ رگیں وہ خون کی وہ نالیاں ہیں جو قلیل آکسیجن والے خون کو آکسیجن والے خون میں تبدیل کرنے کیلئے جسم سے واپس دل تک لے جاتی ہیں۔

شریانوں کی اقسام:

لچکدار شریانیں: ان شریانوں کو کچکدار اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ ان کی درمیانی پرت موٹی ہوتی ہے اور یہ دل کی ہر دھڑکن کے سساتھ پھیلتی اور سکڑتی ہیں۔

پٹھوں کی شریانیں: یہ شریانے درمیانی شریانیں ہوتی ہیں جو لچکدار شریانوں سے خون لیتی ہیں اور چھوٹی شریانوں کو پہنچاتی ہیں۔

چھوٹی شریانیں: ہہ شریانوں کی سب سے چھوٹی قسم ہے جو خون کو دل سے کافی دور عضلات میں پہنچاتی ہیں جنہیں انگریزی میں capillaries کہا جاتا ہے۔ یہ بعض اوقات اتنی چھوٹی ہوتی ہیں کہ انسانی آنکھ اسے دیکھ نہیں سکتی۔

رگوں کی اقسام:

گہری رگیں: یہ رگیں پٹھوں کے ٹشوز (Tissues) کے اندر واقع ہوتی ہیں اور ان کے ساتھ ساتھ متعلقہ شریانیں بھی موجود ہوتی ہے۔

سطحی رگیں: یہ رگیں جِلد کی سطح کے قریب ہوتی ہیں۔ ان کے ساتھ متعلقہ شریانیں نہیں ہوتیں۔

پلمونری رگیں: یہ رگیں پھیپڑوں سے آکسیجن والے خون کو دل تک پہنچانتی ہیں۔ ہر پھیپھڑوں میں پلمونری رگوں کے دو حصے ہوتے ہیں، ایک دائیں اور دوسرا بائیں۔

سیسٹمیٹک رگیں: یہ رگیں ٹانگوں سے لے کر گردن تک پورے جسم میں واقع ہوتی ہیں اس میں پیٹ اور ہاتھ بھی شامل ہوتے ہیں۔ یہ رگیں کم آکسیجن والے خون کو دل میں واپس لے جاتی ہیں۔