“میں کتنا بھی مشہور ہوجاؤں، ذات پات کو ماننے والے میرے گاؤں کو کچھ فرق نہیں پڑتا”

432

بمبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار نوازالدین صدیقی کا تعلق اترپردیش کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے ہے جہاں ذات پات کو بہت اہمیت دی جاتی ہے۔

حال ہی میں ‘گینگز آف واسی پور’ کے نواز الدین صدیقی نے ایک بھارتی نیوز چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں اپنے گاوں میں ذات پات کی اہمیت کے حوالے سے کھل کر بات چیت کی۔

نواز الدین صدیقی نے کہا کہ میری دادی چھوٹی ذات سے تعلق رکھتی تھیں اس لئے دادی کی وجہ سے میرے گاوں میں آج بھی ہمیں قبول نہیں کیا گیا۔

نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ میں جتنا بھی مشہور ہوجاؤں میرے گاؤں والوں کو کچھ فرق نہیں پڑتا کیونکہ میں اعلیٰ ذات کا نہیں ہوں۔