نئے امیر البحر ایڈمرل امجد خان نیازی کا جی ایچ کیو کا دورہ

79

راولپنڈی ( آن لائن)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے الگ الگ ملاقات کی ہے ،ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہفتے کے روز پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ۔پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل امجدخان کو پاک بحریہ کی کمانڈسنبھالنے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں پاک بحریہ نئی بلندیاں طے کرے گی ۔قبل ازیں پاک بحریہ کے سربراہ کا جی ایچ کیو پہنچنے پر پرتپاک استقبال اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ،ایڈمرل امجد خان نیازی نے یاد گار شہدا پر حاضری دی اور شہدا کی درجات بلندی کے لیے فاتحہ پڑھی۔