مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی،2نوجوان شہید

66

سرینگر( آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے یاری پورہ علاقے کے گاؤں چینگام کھار ٹینگ میں بھارتی فورسز نے کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ستمبر 2020 میں قابض بھارتی فوج نے 20 کشمیریوں کو شہید کیا۔