کورنگی اسپورٹس فیسٹیول ،افتتاحی کرکٹ میچ کیلیے ٹیموں کا اعلان

37

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے کورنگی اسپورٹس فیسٹیول جس کا افتتاح 17اکتوبر کو 3بجے دن راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی کورنگی نمبر 5پر ہوگا ،اس موقع پر افتتاحی کرکٹ میچ کے لیے ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی شہریار گل نے انٹرنیشنل کرکٹر سعید آزاد کی مشاورت سے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ۔افتتاحی میچ میں ساجد علی ،علیم خان موسیٰ ،نعیم احمد خان ،نعمان اللہ ،عنان عارف ،عامر جنید ،حنیف آزاد ،عمران شاہ ،جنید وکیل ،عتیق الرحمن ،عادل خان ،غلام علی ،اُسامہ خان ،توحید خان ،فصیح الرحمن ،اطہر لیئق ،سمیر سلیم ،فرحان رفیق ،شاہ زیب رضا کیانی ،امین الرحمن ،عرفان الدین ،حنیف الرحمن ،اُسامہ ساجد ،موسیٰ آزاد،حارث علی ،اویس خان ،محمود حامد ،محمد جاوید ،ظفر علی ،اسفند اور اُسامہ شامل ہیں جبکہ دونوں ٹیموں کے منیجر محمد حنیف اور غلام عباس جمال ایڈوکیٹ ہونگے اس موقع پر ٹیسٹ کرکٹر وسیم باری ،اقبال قاسم ،شعیب محمد ،صادق محمد ، سعید انور ،فواد عالم ،اولپئن اصلاح الدین صدیقی ،صلاح الدین صلو ،،سلیم صالح ،توصیف احمد ،سلیم جعفر ،وسیم فیروز اور دیگر وقت کے عظیم کھلاڑی بھی موجود ہوں گے ۔