نسیم شاہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ سے دستبردار ہوگئے

47

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی )سنٹرل پنجاب کے فاسٹ بولر نسیم شاہ گروئن (پٹھوں)میں تکلیف کی شکایت کے باعث نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔نسیم شاہ کی جگہ وقاص مقصود کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ نسیم شاہ اب نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں رپورٹ کریں گے جہاں موجود پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کی انجری کا بغور جائزہ لے گا۔ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ ہمارا اثاثہ ہیں اور ہم نے انہیں بہت احتیاط سے استعمال کرنا ہے، لہٰذا جیسے ہی انہوں نے تکلیف کا اظہار کیا تو ہم نے فوری طور پر انہیں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے دستبردار کروا کر لاہور طلب کرلیا ہے تاکہ ان کی انجری کا جائزہ لے سکیں۔پی سی بی اس حوالے سے مزید تفصیلات مناسب وقت پر جاری کردے گا۔