ڈھائی سالہ بچی سے زیادتی و قتل کیس میں ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

59

چارسدہ (آن لائن) چارسدہ میں پولیس نے ڈھائی سالہ بچی سے مبینہ زیادتی اور قتل کیس میں دعویٰ کیا ہے کہ زیر حراست ایک ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل اور جائے وقوع سے بچی کے جوتے بھی برآمد کرلیے ہیں۔ ملزم کی عمر 40 سال ہے اور اس کا تعلق بچی کے گاؤں سے ہی ہے۔