نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ:سندھ نے سینٹرل پنجاب کوشکست دے دی

61

راولپنڈی( نمائندہ خصوصی) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سندھ نے سینٹرل پنجاب کو 3وکٹوں سے شکست دیدی‘داش عزیز نے ناقابل شکست 59رنز بنائے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اہم میچ میں سندھ نے سینٹرل پنجاب کے 171 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر5 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 97 رنز پر سندھ کی آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ چکی تھی، جس کے بعد دانش عزیز نے حسان خان کے ساتھ مل کر چھٹی وکٹ کے لیے57 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی۔ دانش عزیز نے 32 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سنٹرل پنجاب کے وقاص مقصود نے 3 جبکہ ظفر گوہر اور احسان عادل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ دانش عزیزکو مرد میدان قرار دیا گیا۔