بدین: بجلی کاہائی ٹینشن تار گرنے سے 2بچے اور خاتون جاںبحق

92

بدین( نمائندہ جسارت)گاؤں محمود کھوسو میں بجلی کے ہائی ٹینشن تار گرنے سے دو بچے اور خاتون جاں بحق ہوگئی۔ سندھ کے ضلع بدین کے گاؤں محمود کھوسو میں بجلی کے ہائی ٹینشن تار گرنے سے دو بچے اور خاتون جاں بحق ہوگئے۔ اہل علاقہ کے مطابق گولارچی کے نزدیک گاؤں کے مکین کھیتوں میں چاول کی فصل کی کٹائی میں مصروف تھے کہ بجلی کا ہائی ٹینشن تار ٹوٹ کر گر گیا۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ شریمتی میرا اس کا 10 سالہ بیٹا پرکاش بھی
شامل ہے جبکہ جاں بحق ہونے والی 12 سالہ بے بی لاکھی بھی گاؤں کی رہائشی تھی۔