گندم بحران پر کمیشن بنایا جائے،جماعت اسلامی فیصل آباد

87

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی پی پی112کے رہنمائوںضلعی نائب امیر راناعدنان خان، زونل امیر رائے محمد جاوید، جنرل سیکرٹری محمد طیب انصاری، نائب امیر میاں سہیل انجم،جے آئی یوتھ کے صدر میاں محمدعمران نے آٹے کی قیمتوں میں ہوشربااضافے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے گندم بحران پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ رہنمائوںنے کہا ملک میں ایک بار پھر گندم کا بحران آنے والاہے۔ انہوں نے کہا حکومت کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے ایک کے بعد دوسرابحران کھڑا ہو رہا ہے۔رائے محمد جاوید نے کہاکہ یہ تبدیلی سرکار اب بحرانی سرکار بن چکی ہے اس وقت ملک میں 30 لاکھ ٹن گندم کی کمی ہے۔رہنمائوں نے کہا گندم بحران پر کمیشن بننا چاہیے۔ستمبرکے مہینے میں ہی گندم کی قیمتوں میں اضافہ سوچی سمجھی سازش تھی۔مصنوعی بحران پیدا کر کے قیمتوں میں اضافہ کرنا معمول بن چکا ہے۔گندم کی بیرون ملک سپلائی کی ذمے دار وفاقی حکومت ہے۔