لسبیلہ، تبلیغی جماعت کراچی کے دو افراد لنگڑہ ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے

53

لسبیلہ (نمائندہ جسارت) تبلیغی جماعت کراچی کے دو افراد لنگڑہ ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ ہفتے کے روز لنگڑہ ندی یوسی کنر میں کراچی تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ وسیم احمد ولد نثار احمد اور 29 سالہ تاج محمد ولد ولی محمد نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ دونوں لاشوں کو سول اسپتال بیلہ میں ضروری کارروائی کے بعد کراچی روانہ کردیا گیا۔