لاڑکانہ ،سگ گزیدگی کے واقعات میں 10 افراد لہو لہان

59

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں نے کاٹ کر خاتون، بچوں اور مردوں سمیت 10 افراد کو لہولہان کردیا، زخمیوں میں فہمیدہ کورکانی، محمد آچر جاگیرانی، عامر پتافی، زاہد بوہڑ، زوہیب، علی، سدھیر، محمد عمر، عقیل، امتیاز و دیگر شامل ہیں جنہیں ورثاء کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں قائم اینٹی ربیز سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ اس حوالے سے سینٹر انچارج کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے افراد کا تعلق لاڑکانہ شہر و گردونواح سے ہے جنہیں ویکسین اور ضروری علاج دے کر ڈسچارج کیا گیا ہے۔