تاریخ کا طاقتور ترین نیوکلیئر دھماکہ جس نے دنیا کے 3 چکر کاٹے

460

سوویت یونین نے 30 آکتوبر 1961 کو ‘Tsar Bomba’ نامی نیوکلیئر بم آرکٹک سمندر کے جزیرے ‘نووایا زیملیا’ پر گرایا۔

گرایا جانے والا بم 27 ہزار کلو وزنی تھا اور جب یہ پھٹا تو اس سے خارج ہونے والی توانائی 50 لاکھ ٹن ٹی این ٹی بموں کے پھٹنے کے برابر تھی۔

بم جیسے ہی پھٹا تو زمین سے 40 میل کی اونچائی پر ایک مشروم (mushroom) کی شکل کا دیوہیکل بادل بن گیا جو خلا سے بھی دیکھا جاسکتا تھا۔ اس سے پیدا ہونے والی لہروں نے دنیا کا تقریباً 3 بار چکر کاٹا تھا۔