مقبوضہ کشمیر: 12 دنوں میں پانچوے بھارتی اہلکار کی خودکشی

269

سیر نگر: مقبوضہ کشمیر میں رواں مہینے میں بھارتی افواج کے اب تک 5 اہلکار خودکشی کا ارتکاب کرچکے ہیں۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ہندوارہ کے ولگام میں قائم بھارتی ایس ایس بی کیمپ میں تعینات پیرا ملٹری جوان امت کمار نے گذشتہ رات خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ یہ 12 دنوں میں خودکشی کا پانچواں واقعہ ہے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے یہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو پایا ہے کہ امت کمار نے یہ انتہائی سخت قدم کیوں اٹھایا ہے تاہم خودکشی کا کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔