پشاور سمیت صوبے بھر میں کسی مدرسے نے رجسٹریشن فارم حاصل نہیں کیا

122

پشاور(آن لائن )دینی مدارس کی رجسٹریشن کے آغاز کے باوجود پشاور سمیت صوبے بھر میں 5ویں روز کسی مدرسے نے رجسٹریشن فارم حاصل نہیں کیا جبکہ حکومت نے رجسٹریشن نہ کرنے والے دینی مدارس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دینی مدارس کی رجسٹریشن شرو ع ہو گئی ہے، خیبر پختونخوا میں دینی مدارس میں رجسٹریشن کے لیے 33فوکل پرسن مقرر کیے ہیں۔