احتساب کے نام پرانتقام قبول نہیں‘ منظور اعوان

91

پاکستان مسلم لیگ ن (سعودی عرب) کے مرکزی صدر ملک منظور اعوان نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر انتقام کسی صورت قبول نہیں۔ وہ ریاض میں ایک پریس سے خطاب کررہے تھے، جس میں عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔
پاکستان مسلم لیگ ن (ریاض ریجن) کے صدر میاں طارق جنید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری موجودہ حکومت کی بڑی غلطی ہے، جس سے عمران خان کی آمرانہ ذہنیت کھل کر عیاں ہو گئی ہے۔سینئر رہنما راشد منہاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے عوام اور پاکستان کی خدمت ایمانداری سے کی، انہیں گرفتار کر کے اچھا پیغام نہیں دیا جا رہا ہے۔ میاں عظیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوئی جیل یا جھوٹا مقدمہ ہمیں عوام کے حقوق کا دفاع کرنے سے نہیں روک سکتا۔