زکیر احمد بھٹی کو مبارکبادی

98

پاکستان جرنلسٹس فورم (پی جے ایف) کے سرگرم رکن اور شاعر زکیر احمد بھٹی کو اللہ تعالیٰ نے اولاد کی نعمت سے نوازا ہے، اس پُر مسرت موقع پر پی جے ایف کے اراکین نے انہیں مبارک دینے کے لیے مقامی ہوٹل میں ایک محفل کا انعقاد کیا، جس میں تنظیم کے چیئرمین امیر محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولاد اللہ کی عظیم نعمتوں میں سے ہے۔ مکہ مکرمہ میں مقیم پاکستان کے بزرگ صحافی محمد عامل عثمانی نے زکیر بھٹی اور ان کے اہل خانہ کے لیے دعا کی۔ آخر میں زکیر بھٹی نے مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے شرکا میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔