پنجگور،مسلح افراد نے 6 زائرین اغوا کرلیا،2 خواتین رہا

37

پنجگو ر/قلات/کوہاٹ(آن لائن)بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے عیسیٰ زئی میں ایران سے آنیوالے 6زائرین کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا، جن میں سے2 خواتین کو چھوڑ دیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر پنجگور کے مطابق زائرین کراچی کے رہائشی ہیں جو ایران سے غیر قانونی طور پر پنجگور پہنچے تھے ، انتظامیہ نے زائرین اور اغوا کاروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ علاوہ ازیں
بلوچستان کے علاقے قلات میں نیشنل ہائی وے پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ نمبر BSC774ٹرک سے ٹکرا کر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون مسمات (ن)اور حیات اللہ ولد عبدالغنی جاںبحق جبکہ خواتین بچوں سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچا دی گئیں، بشیر احمد اور حاجی کمال الدین کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔دوسری جانب پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں گمبٹ کے نواحی علاقے ناکبند میں مخالفین کی گاڑی پرفائرنگ کے نتیجے میںگاڑی میں سوار 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے شخص اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔