افغان مہاجر کیمپ سے 10 بچے بازیاب،4ملزمان گرفتار

32

نوشہرہ (صباح نیوز ) افغان مہاجر کیمپ سے 10 کم سن بچوں کو بازیاب کروالیا گیا۔پولیس نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔سول جج/جوڈیشنل مجسٹریٹ نوشہرہ نے ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمارنڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ نے افغانستان سے لائے گئے 10 بچوں کو افغان قونصل
خانے کے توسط سے انہیں ان کے والدین کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے اور درخواست گزار سمیت مدارس کے نمائندوں کو گرفتار کر کے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اکوڑہ خٹک کے قریب افغان کیمپ میں اس وقت تنازع پیدا ہو گیا جب ایک مسلک کے مدرسے میں زیر تعلیم 10 بچوں کو دوسرے مسلک سے تعلق رکھنے والے مدرسے کے عہدیدار لینے آ گئے تھے۔ جب تنازع شدت اختیار کر گیا تو پولیس کو بلایا گیا، جس کے بعد معاملہ پشاور ہائی کورٹ پہنچ گیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق ایس ایچ او تھانہ آکوڑہ خٹک انسپکٹر عنایت علی امجد کی مدعیت میں زیردفعہPPC-369A-342چار ملزمان مسمی عزت اللہ، زاکر اللہ، محمد مزاد اور سنت اللہ سکنہ افغانستان درج کیا گیاہے۔