جعلی ادویات کیخلاف مہم انسپکٹر اور جعلسازوں کا گٹھ جوڑ

62

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم کی جانب سے مارکیٹ سے جعلی ادویات کے خاتمے کی مہم میں جعلی سازوں اور ڈرگ انسپکٹرز کا گٹھ جوڑ بھی سامنے آنے لگا ہے،وفاقی دارلحکومت میں جعلی ادویات کی بھرمار نے سرکاری افسران کو بے نقاب کر دیا ہے ، وزیر اعظم نے ملک بھر میں جعلی ادویات کے خاتمے اور انکی پشت پناہی کرنیوالوں کو بے نقاب کرنے کے لیے تحقیقاتی ادارے کو ہدف دیا تھا جس پر تفتیشی ادارے نے مفصل
رپورٹ تیار کی ہے جو کہ رواں ہفتہ وزیر اعظم کو پیش کی جائیگی،وفاقی دارلحکومت میں جعلی ادویات،فوڈ سپلیمنٹ، فیکٹریاں، جعلی پیکنگ، جعلی اسٹورز سمیت تمام تر تفصیلات اکٹھی کر لی گئی ہیں،معلوم ہوا ہے کہ ڈرگ انسپکٹر کا مافیا کے ساتھ گہرا تعلق ہونے کے ثبوت بھی مل چکے ہیں، بھارہ کہو، ترامڑی، سیدپور،گولڑہ کے چند میڈیکل سٹورز مالکان نے تحقیقاتی ادارے کو تمام تر ثبوت بھی فراہم کری دیے ہیں ،ڈرک انسپکٹرز اور انکے عملہ کی چیر ادستیوں کی تمام تر کہانی رواں ہفتہ وزیر اعظم کو بھجوا دی جائے گی۔