مولاناعادل کوشہید کرنیوالے ملک دشمن ہیں، مجلس تحفظ ختم نبوت

53

لاہور ( صباح نیوز)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولاناعلیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود نے ممتاز عالم دین،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی رہنما ، جامعہ فاروقیہ کراچی کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر
گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کو ملک دشمن عناصر کی کارروائی قرار دیا ، ا نہوں نے کہا کہ مولانا عادل خان کی جدوجہد سے خائف قوتوں نے ان کو راستے سے ہٹانے کے لیے اوچھا ہتھکنڈا اختیار کیا ہے، مولانا عادل خان پر حملہ پاکستان کے تمام علما کرام اور اہل مدارس پر حملہ ہے۔